پاکستان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 81ماہ کے بعد پہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ (سی پی آئی) 4.1فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 4.9اورگزشتہ سال دسمبرمیں 29.7فیصدتھا۔
رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 4.4فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 5.2فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 30.9فیصدتھا۔
دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 3.6فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 4.3فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 27.9فیصدتھا۔
صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ(ایس پی آئی) دسمبرمیں 4.2فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 7.3فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 35.3فیصدتھا۔
پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ،لائف انشورنس پروگرام متعارف ،خیبر پختونخوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
ہول سیل پرائس انڈیکس دسمبرمیں 1.9فیصد ریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 2.3فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 27.3فیصدتھا۔
شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زردسمبرمیں 8.1فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 8.9فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 18.2فیصدتھا۔
دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر دسمبر میں 10.7فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 7.5فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 25.1فیصدتھا۔
معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی،مریم نواز
دسمبرمیں چکن کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر13.06فیصد، دال چنا6.94فیصد، پیاز4.91فیصد،ٹماٹر3.28فیصد، مصالحہ جات 2.60فیصد، دال ماش2.59فیصد، بیسن 2.55فیصد، تازہ سبزیاں 2.27فیصد،آٹا 0.99فیصد، دال مسور0.75فیصد، چاول 0.50فیصد اورگندم سے بنی مصنوعات کی قیمت میں 0.36فیصدکی کمی ہوئی۔
بجلی کی نرخوں میں 5.68فیصد اورتعمیراتی سامان کی قیمت میں 0.06فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
کرم کے معاملے پرگرینڈ جرگہ ختم،فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے
آلو کی قیمت میں 12.42فیصد، تازہ پھل 8.84فیصد، بناسپتی گھی 5.42فیصد، کوکنگ آئل 4.39فیصد، سرسوں کاتیل 2.96فیصد، شہد2.69فیصد۔ چینی 2فیصد، مچھلی 1.82فیصد، انڈے 1.01فیصد، گوشت 0.81فیصد،لوبیا0.56فیصد، ڈرائی فروٹس 0.32فیصد، مشروبات 0.23فیصد، دال مونگ 0.20فیصد، دودھ سے بنی مصنوعات 0.05فیصد اورتازہ دودھ کی قیمت میں 0.02فیصدکااضافہ ہوا۔