پاکستان کے اوپنر بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران ان پاؤں مڑ گیا تھا، جس سے ٹخنے میں فریکچر ہو گیا ہے۔
دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم دبئی پہنچ گئی،6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی
جمعہ کی دوپہر کی گئی ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔
وہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔