سونا ایک بار پھر سستا۔۔ کل فی تولہ سونے کی کیا قیمت رہی؟

ہماری ویب  |  Oct 16, 2024

پاکستان میں سونے کے زیورات خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر اب 2 لاکھ 75 ہزار روپے پر دستیاب ہوگا۔

صرف یہی نہیں، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 6 ڈالر گر کر 2 ہزار 653 ڈالر فی اونس ہوچکا ہے۔ اب وقت ہے اپنے پسندیدہ زیورات خریدنے کا!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More