ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کی حمایت کی، بھارتی وزیر خارجہ

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کی۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایس ای او اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرض کا بوجھ سنگین مسئلہ ہے اور قرضوں کی وجہ سے ایس جی ڈیز گولز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کی۔ اور ہم ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں۔ دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم

جے شنکر نے کہا کہ دنیا میں دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں اور تنازعات کے عالمی اثرات بھی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے دنیا میں معیشت کو نقصان پہنچا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد اور باہمی تعاون میں کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More