شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وزیر اعظم صدارت کریں گے

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج پاکستان میں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن اور بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، منگولیا کے وزرائے اعظم بھی شریک ہو رہے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔ آج صبح معزز مہمان جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے جن کا استقبال وزیر اعظم شہباز شریف خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ، جے شنکر سے مصافحہ

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔ غیر ملکی رہنماؤں کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More