چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیشرفت

اُردو وائر  |  Aug 29, 2023

آج اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ سنانے جا رہی ہے جو کل محفوظ کیا گیا تھا لیکن فیصلے کے سامنے آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی چئیرمین کی جانب سے ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے کسی بھی کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست پر سماعت بھی آج ہی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More