سارے اختلافات بھلا کر ماموں سے ملنے چلی گئیں۔۔ کرشنا ابھیشیک کی بیوی کی گووندا کو اسپتال دیکھنے جانے کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 02, 2024

بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا آج صبح ایک غیر متوقع حادثے کا شکار ہوگئے جب غلطی سے ان کے اپنے ریوالور سے ان کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ فوراً انہیں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ان کی بھانجی، کشمیرا شاہ، جو کہ مشہور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ ہیں، اسپتال میں گووندا کی خیریت معلوم کرنے پہنچیں۔ حیران کن بات یہ تھی کہ کشمیرا اپنے شوہر کے بغیر آئیں، جو کہ اپنے ماموں گووندا کے ساتھ خاندانی اختلافات کی وجہ سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔

یہ تنازعات کئی برسوں سے جاری ہیں، لیکن کشمیرا نے اس کے باوجود اپنے ماموں کی عیادت کرنے کا فیصلہ کیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اس دوران اسپتال کے باہر میڈیا کے فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد موجود تھی، لیکن کشمیرا نے کسی سے بات کیے بغیر سیدھا اندر جا کر گووندا سے ملاقات کی۔

یاد رہے، حال ہی میں گووندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے کرشنا اور کشمیرا کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے سونیتا نے نیٹ فلیکس کے 'دی کپل شرما شو' میں شرکت نہیں کی، جہاں کرشنا ایک اہم کردار نبھا رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More