میں شکر گزار ہوں کہ ۔۔ گولی لگنے کے بعد گووندا کا پہلا آڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا

ہماری ویب  |  Oct 01, 2024

معروف اداکار گووندا کو آج صبح گولی لگ گئی تھی جس کے بعد سے ان کی صحت سے متعلق مختلف خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

ان افواہوں کے چلتے گووندا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، گووندا نے اپنے آڈیو پیغام میں اپنی خیریت بیان کرتے ہوئے مداحوں کی طرف سے ملنے والی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

گووندا کا کہنا ہے کہ، ان کے والدین، مداحوں اور ان کے گرو کی دعاؤں نے انہیں بچا لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، مجھے گولی لگی تھی، لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے، میں ڈاکٹروں اور آپ کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے گووندا شیوسینا کے رہنما ہیں اور حادثے کے وقت گھر پر اکیلے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More