ہریتک روشن نے بازی مار لی۔۔ کون کون سی بھارتی سیلیبریٹی کو کاروبار میں شدید نقصان ہوا؟

ہماری ویب  |  Oct 01, 2024

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز برسوں سے کاروبار کی دنیا میں قدم جمائے ہوئے ہیں، لیکن ان کا سفر صرف پروڈکشن ہاؤسز تک محدود نہیں رہا۔ اب، فلمی شہرت کو بنیاد بنا کر مختلف شعبوں میں پاؤں جمانے والے یہ ستارے حیرت انگیز انداز میں کاروبار چلا رہے ہیں۔

لیکن کیا یہ کاروبار واقعی منافع دے رہے ہیں؟ یا صرف نام کا شور ہے؟ ایک حالیہ اسٹڈی میں ایسے ہی کچھ چونکا دینے والے رجحانات سامنے آئے ہیں جو کہ ان اداکاروں کی قیادت میں چلنے والے برانڈز کے حوالے سے کیے گئے تجزیے پر مبنی ہیں۔

اسٹوری بورڈ 18 کے مطابق، زیادہ تر سلیبریٹی برانڈز کو نقصانات کا سامنا ہے، یا وہ صرف سروائیو کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کی اسکن کیئر برانڈ ’ای 82‘ نے سال کے پہلے نو ماہ میں 25.1 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا۔

اسی طرح، اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے WROGN کی آمدنی میں 29 فیصد کمی دیکھی گئی۔ شاہد کپور کی اسکلٹ، انوشکا شرما کی نش، اور سونم کپور کی رہیسن بھی جدوجہد میں ہیں، جنہیں منافع میں کمی اور مارکیٹ میں کمزور موجودگی کا سامنا ہے۔

تاہم، یہ تصویر ہر اسٹار کے لیے اتنی مایوس کن نہیں۔ عالیہ بھٹ کی کمپنی کی آمدنی میں چار گنا اضافہ ہوا، جبکہ کترینہ کیف کی بیوٹی برانڈ نے 62 فیصد منافع کی توقع ظاہر کی ہے۔ سب سے بڑی کامیابی ہریتک روشن کی HRX کو ملی، جس نے پانچ گنا زیادہ آمدنی کے ساتھ 1000 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

یہاں واضح ہوتا ہے کہ بالی ووڈ کے کچھ ستارے اپنے کاروبار سے ناقابل یقین کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، جبکہ دیگر کو اپنی شہرت کے باوجود جدوجہد کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More