ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی دو روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی، ڈالر مزید سستا

دوسری جانب دو روز کی مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  145 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعے اور پیر کو شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More