بہت جلد ٹوٹی سڑکوں سے نجات ملے گی۔۔ حکومت نے کراچی کی حالت بہتر بنانے کے لئے کتنے ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کردیا؟

ہماری ویب  |  Sep 30, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 1.5 ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں، وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ بارشوں کے بعد شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام فوراً شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی میونسپل کارپوریشن کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کیے ہیں، اور شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 200 ارب روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبے مکمل ہونے کے بعد شہر کی ٹرانسپورٹ کے مسائل میں بہتری آئے گی۔ سندھ حکومت کراچی کے چیلنجز پر پوری توجہ دے رہی ہے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لیے وفاق کے ذریعے چینی حکام سے بات چیت جاری ہے، اور انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی جلد ہی شہریوں کو اس پروجیکٹ کی خوشخبری دے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور ازدحام کا مسئلہ حل ہوگا، جب کہ کراچی پورٹ سے جام صادق برج تک ایک اور ایکسپریس وے بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹرانسپورٹ، روڈ سیکٹر، سیف سٹی اور کے فور جیسے منصوبے مکمل ہوں گے تو کراچی ایک عظیم شہر بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اور انہوں نے ایسے پروجیکٹس مکمل کیے ہیں جو نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More