پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہئے ، آئی ایم ایف

ہم نیوز  |  Sep 28, 2024

نئے قرض کی منظوری کے بعد عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت کی بہتری ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے تاہم مزید مطالبات بھی پیش کئے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر 3.2 فیصد جبکہ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد اور افراط زر کم ہوکر 9.5 فیصد ہوسکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد جانے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں حصہ 12.6 فیصد تھا، پاکستان میں قرضے 67 فیصد سے بڑھ کر معیشت کا 69 فیصد ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس کا منصفانہ نظام درکار ہے، پاکستان میں ٹیکسوں میں تمام شعبہ جات کو حصہ دار بنانا ضروری ہے، پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد اور سرکاری اداروں کے نقصانات کوروک کر گورننس بہتر بنانا ہو گی۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہیے، توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد ضروری ہے، حکومت پاکستان بجلی کی لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات یقینی بنائے اور توانائی کی قیمتوں سے متعلق ایڈجسٹمنٹ بروقت کرے۔

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More