سندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

ہم نیوز  |  Sep 28, 2024

سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھ کر آن لائن ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر ہے کہ اب سندھ بھر کے شہری اپنے شہروں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، پہلے یہ سہولت صرف کراچی کلفٹن کی ایک برانچ میں دستیاب تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق اب انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز آن لائن اور سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی اقبال دارا کے مطابق نئی سہولت کے شروع ہونے سے جمعرات تک سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کلفٹن برانچ سے 693 جاری کیے گئے۔

ڈی ایل حیدر آباد میں 52، ڈی ایل کورنگی سے 23، ڈی ایل ملیر سعید آباد سے 1،1، ڈی ایل ناظم آباد سے 104 سمیت پی ایف سی ساتھ سے 65 ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا ہو چکا ہے، شہری اپنے گھر بیٹھے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کراچکے ہیں۔

روس: پیٹرول پمپ پر دھماکا، دو بچوں سمیت 12 افراد ہلاک،23زخمی

اقبال دارا کے مطابق کوئی بھی شہری اگر وہ سندھ سے جاری مستقل ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں تو انہیں کسی ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھے اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کر اسکتے ہیں جو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے دیے گئے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس ایک ہزار 88 روپے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More