بھیک مانگنے کا مشورہ بھی دیا گیا.. کیا آپ اس چمکتی آنکھوں والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا کہ اتنا بڑا آرٹسٹ بن جائے گا

ہماری ویب  |  Sep 26, 2024

کیا آپ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں بیٹھے بچے کو پہچان سکتے ہیں. اس بچے کی آنکھوں کی چمک بتا رہی ہے کہ بڑا ہو کر یہ ضرور نام کمائے گا اور ہوا بھی کچھ ایسے ہی. لیکن پہلے آپ تصویر پر تھوڑا سا غور کریں اور بتائیں آخر یہ بچہ کون سا نامور آرٹسٹ ہے؟

اگر آپ نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں یہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مشہور موسیقار اے آر رحمان کے بچپن کی تصویر ہے. اب ایک گیت کا 3 کروڑ روپے معاوضہ لینے والے اے آر رحمان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لوگوں نے انھیں حقیر سمجھتے ہوئے بھیک مانگنے کا مشورہ تک دیا.

صرف 9 برس کی عمر میں یتیم ہونے والے اے آر رحمٰن بچپن میں ہی شدید غربت کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لئے کم عمری میں ہی محنت مزدوری کرنی پڑی.

ان حالات کی وجہ سے اے آر رحمان اسکول سے چھٹیاں کرنے لگے جس پر کسی نے ان کی والدہ کو مشورہ دیا کہ اس بچے کو اسکول بھیجنے کے بجائے سڑکوں پر بھیک مانگنے پر لگا دیں.

البتہ 1995 سے بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد اے آر رحمان کی قسمت کا ستارہ ایسا چمکا کہ کئی بھارتی ایوارڈز جیتنے کے علاوہ وہ اکیڈمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More