نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کو اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نادرا نے اپنی ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں نہ کروائیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم جیسی دستاویزات کی فوٹوکاپیاں لانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
نادرا کا اہم پیغام:
آپ کے پاس صرف اصل دستاویزات یا نادرا کا جاری کردہ نمبر ہونا کافی ہے۔
فوٹوکاپیوں سے سکیورٹی خدشات:
نادرا نے مزید وضاحت کی ہے کہ غیر ضروری فوٹوکاپیاں سکیورٹی مسائل کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ یہ کاپیاں غیر مجاز افراد کے ہاتھ لگنے پر غلط مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
شکایت کرنے کا طریقہ:
کسی بھی مسئلے کی صورت میں نادرا کی ویب سائٹ https://complaints.nadra.gov.pk پر اپنی شکایت درج کروائیں۔