عام طور پر مہنگے ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے بعد بل بھرنے کے پیسے نہ ہوں تو لوگ چپکے سے کھسکنے میں عافیت جانتے ہیں البتہ میکسیکو میں ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کے دماغ کو چکرا کر رکھ دیا ہے.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گواڈالاجارا میں واقع پورٹو چیلے ریسٹورینٹ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑا گیا جنھوں نے کھانا کھانے کے بعد اپنی پلیٹوں میں لال بیگ ڈال رہے تھے۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے لوگوں نے پلیٹوں میں لال بیگ ڈالنے کے بعد ایسے ظاہر کیا جیسے یہ لال بیگ ہوٹل میں خود آگیے ہوں پھر انھوں نے دھمکی دی کہ ان سے پیسے نہ مانگے جائیں اور پھر ایسا ہی ہوا. ہوٹل انتظامیہ نے گھبراہٹ میں ان لوگوں کو جانے دیا
البتہ بعد میں سی سی ٹی وی کی فوٹیج نے خاندان کا راز کھول دیا.