بجلی کے اضافی بل٬ امید جاگ اٹھی

اُردو وائر  |  Aug 29, 2023

گزشتہ 5 روز ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری ہے-

لیکن اس وقت تازہ صورتحال یہ ہے کہ ایک شہری کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

شہری شیخ محمد لطیف کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More