مفت سولر پینل کب تقسیم ہوں گے؟ وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل

سچ ٹی وی  |  Aug 09, 2024

وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس اس سلسلے میں 4 وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پینلز کی تقسیم کے امکانات کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پاور، وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر مذہبی امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی، وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے کل تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More