واٹس ایپ گروپ چیٹس میں ایونٹس ترتیب دینا اب ہوگا ممکن

سچ ٹی وی  |  Aug 07, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گروپ چیٹس میں ایونٹس ترتیب دے سکیں گے۔

میک ریومرز کے مطابق نیا ایونٹ پلیننگ فیچر صارفین کو تقاریب، ملاقاتیں اور سماجی اجتماع براہ راست گروپ چیٹس میں ترتیب دینے کی سہولت دے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر مئی میں کمیونیٹیز گروپ چیٹ کے لیے جاری کر دیا گیا تھا لیکن ایپ یہ فیچر اپ تمام گروپس کے لیے متعارف کرانے جارہی ہے۔

کوئی بھی ایونٹ سیٹ کرنے کے لیے گروپ میں + کا بٹن دبائیں اور ایونٹ کے آپشن کا انتخاب کریں۔ اس طرح صارفین ایونٹ کا نام، تفصیل، شروعات کی تاریخ، جگہ اور واٹس ایپ کال لنک (وائس یا ویڈیو کال) کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

جب کوئی ایونٹ طے پا جائے گا تو گروپ کے تمام ممبران کو ایک نوٹیفکیشن چلا جائے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کا اجراء شروع ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتوں میں تمام صارفین تک یہ اپ ڈیٹ پہنچ جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More