میٹرک بورڈ کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ نوٹس

اُردو وائر  |  Aug 29, 2023

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سالانہ پریکٹیکل امتحانات کی کاپیاں 8 ستمبر تک لازمی جمع کرا دیں

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران طارق نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو دوبارہ سے انتباہ کیا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک سالانہ پریکٹیکل امتحانات 2023 جماعت نہم و دہم کی کاپیاں جمع نہیں کرائی ہیں وہ بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر47، دوسری منزل بلاکBمیں 8ستمبر 2023 تک لازمی جمع کرا دیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More