درعیہ سپورٹس کلب کی ملکیت پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل

اردو نیوز  |  Jul 16, 2024

مملکت میں کھیلوں کے شعبے کو بڑے پیمانے پر آگے  بڑھانے کے لیے درعیہ سپورٹس کلب کی ملکیت وزارت کھیل سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت الدرعیہ کمپنی کو منتقل کر دی گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الدرعیہ سپورٹس کلب کے بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے اس کی صدارت شہزادہ خالد بن سعود کریں گے۔

ایک بیان کے مطابق درعیہ سپورٹس کلب کے بورڈ  کے ارکان میں جیری انزیریلو، محمد الخریجی، ایمن الفلاج اور حمد الباطی شامل ہیں۔

یہ اقدام الدرعیہ کے علاقے کو اعلیٰ ثقافتی، سیاحتی، تفریحی اور کھیلوں کی منزل کے طور پر ترقی دینے اور بڑھانے کی جانب اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کو سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق کھیلوں کے میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گروپ سی ای او جیری انزیریلو نے کہا ہے ’ وزارت کھیل کی طرف سے درعیہ سپورٹس کلب کی ملکیت درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو منتقل کرنے کے فیصلے سے تنظیم کو سہولیات اور ٹیلنٹ کے نقطہ نظر سے ترقی کا موقع ملے گا۔‘

جیری انزیریلو  نے مزید کہا ’ہم بہتر بنیادی ڈھانچے سے لے کر عالمی سطح کے ایتھلیٹک اور کھلاڑیوں کی بنیادی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں گے تا کہ  وہ پہلے سے بہتر سطح پر مقابلہ کرسکیں۔

درعیہ کلب عالمی سطح کے ایتھلیٹک کی بنیادی تربیت میں کردار ادا کریں گے۔ فوٹو عرب نیوزجیری انزیریلو  نے کہا ’یہ کوششیں سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں جن کا مقصد صحت، بہبود اور تمام عمر کے گروپوں اور مہارت کی سطحوں پر کھیلوں میں شمولیت کو فروغ دینا ہے۔‘

یہ اقدام  سپورٹس کلبز انویسٹمنٹ اینڈ پرائیویٹائزیشن پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا اعلان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جون 2023 میں کیا تھا۔

 

سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More