ٹرمپ پر حملہ، سازش یا پولیس کی غفلت؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل ہی پولیس کو حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن اہلکاروں نے توجہ نہ دی۔

عالمی میدیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد نے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں جس نے پولیس کی غفلت اور لاپروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پارٹی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا ردعمل آ گیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے ایک عینی شاہد نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک مسلح نوجوان کو عمارت کی چھت پر رینگتے ہوئے دیکھا جو ٹرمپ کی جانب پوزیشن لے رہا تھا میں خطرہ بھانپتے ہوئے پولیس اہلکار کو بھی بتایا۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ میں نے مسلح نوجوان کو ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے لیے پوزیشن لیتے ہوئے محض 50فٹ کی دوری پر دیکھا تھا۔ اس کے اسلحے کی نال اسٹیج کی جانب تھی۔

تعمیراتی میٹریل مہنگا ، سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن ہو گیا

عینی شاہد نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اوپر موجود سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو اشاروں سے مسلح نوجوان کی جانب توجہ دلائی لیکن وہ شاید میری بات سمجھ نہیں سکے اور پھر یکے بعد دیگرے فائرنگ کی 5آوازیں سنائی دیں۔ خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More