جڑواں بھائی، دہرا قتل اور ایک جیسا ڈی این اے: وہ پیچیدہ مقدمہ جس میں قاتل کی شناخت معمہ بن گئی

بی بی سی اردو  |  Feb 09, 2026

یہ قتل کا ایک انوکھا مقدمہ ہے۔ الزام دو جڑواں بھائیوں پر ہے لیکن ان کا ڈی این اے بھی ایک جیسا ہے۔ اور اسی وجہ سے پولیس کو یہ معمہ درپیش ہے کہ دونوں میں سے گولی کس نے چلائی۔

یہ مقدمہ فرانس کی پولیس کے لیے ایک درد سر بن چکا ہے جس میں اب تک یہ طے نہیں ہو پایا کہ اصل ملزم کون ہے۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوں کی عمر 33 برس ہے اور وہ 2020 میں ایک دہرے قتل کی واردات میں تین دیگر ملزمان کے ساتھ کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

لی پریسیئن اخبار کے مطابق دونوں پر ہی قتل کی اس واردات کی منصوبہ بندی کا الزام ہے لیکن جو رائفل اس واردات میں استعمال ہوئی اس سے ملنے والا ڈی این اے صرف ایک کا ہی ہے۔

عدالت میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فرانزک ماہرین یہ طے کرنے میں اب تک ناکام رہے ہیں کہ دونوں میں سے کس بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔

ان بھائیوں میں مماثلت اتنی ہے کہ عدالت میں ایک تفتیش کار نے بیان دیا کہ ’صرف ان کی والدہ ہی دونوں میں فرق بتا سکتی ہیں۔‘

مقدمے کی سماعت کے دوران شدید تناؤ کی صورت حال تھی۔ جب ملزمان کو کھڑے ہونے کو کہا گیا تو دونوں بھائی بیٹھے رہے جس پر انھیں عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

AFP via Getty Images

پولیس کا ماننا ہے کہ ان بھائیوں نے اپنی مماثلت کا فائدہ اٹھایا اور شواہد کو چھپایا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھائیوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پہنچے اور فون سمیت شناختی دستاویزات بھی بدل کر استعمال کیں۔

واضح رہے کہ جڑواں بچے اکثر ایک جیسا ڈی این اے رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی فرانزک شناخت مشکل ہو سکتی ہے۔

اسی وجہ سے تفتیش کے دوران پولیس کو فون ریکارڈ، ویڈیو فوٹیج اور دیگر معلومات کا سہارا لینا پڑا۔ لیکن ان کی مماثلت کی وجہ سے یہ معمہ اب تک حل نہیں ہو پایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی رائفل کس نے چلائی تھی۔

عدالت میں یہ مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں حتمی فیصلہ فروری کے اختتام میں متوقع ہے۔

’پانچ گھنٹے موبائل بند اور سرکاری گاڑی میں خون کے دھبے‘: بیوی اور بیٹی کے قتل کے ملزم ڈی ایس پی پر لاہور پولیس کو شک کیسے ہوا؟تالاب سے ملنے والے انسانی اعضا پر انگوٹھی کا نشان: چکوال میں پولیس کو اندھے قتل کی واردات کا سراغ کیسے ملا؟اسلام آباد کی مسجد میں دھماکہ: ’عون عباس نے نماز توڑ کر خود کش بمبار کا راستہ روکا‘گمشدہ بریف کیس، خون کے دھبے اور کھوجیوں کی خدمات: سلطان راہی کا قتل سازش تھی یا ڈکیتی کی واردات؟’جڑواں بھائی نے بتایا کہ ماں ہمارا جنسی استحصال کرتیں اور اپنے جاننے والے مردوں کو بھی ہمارا ریپ کرنے دیتیں‘ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کا ڈی این اے نامزد ملزم سے نہ ملنے پر پولیس اصل والد تک کیسے پہنچی؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More