ہڑتال کے دوران کن پیٹرول پمپس سے پیٹرول ملے گا؟

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہڑتال کے دوران پی ایس او، اٹک، ٹوٹل اور گو کمپنیوں کے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 پی ایس او سینٹرز، 3 ڈپلومیٹک انکلیو پمپ اور 2 اٹک پیٹرولیم پمپ فعال رہیں گے۔ اس کے علاوہ اٹک پٹرولیم کے بلیو ایریا، ایف الیون کے دونوں پمپ، ایچ ایٹ، جی الیون، بارہ کہو کے  پمپس بھی ہڑتال کے دوران کھلے رہیں گے۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک بھر میں کمپنی کے زیر انتظام چلنے والے 29 پی ایس او پمپ ہڑتال کے دوران فعال رہیں گے ۔ جن میں کراچی کے 8، میرپور خاص کے 2، لاڑکانہ کا ایک، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی اورلاہورکے بالترتیب 2، اسلام آباد کے 3، ایبٹ آباد اور مردان کا ایک جبکہ پشاور کے 5 پیٹرول پمپس ہڑتال کے دوران بند نہیں ہونگے ۔

دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں جیسے اٹک، ٹوٹل اور گو بھی اپنے کمپنی کے زیر انتظام پمپ کھلے جائیں گے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ نئے ایڈوانس ٹیکس سے پیٹرول پمپ کا کاروبار بری طرح متاثر ہوگا۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 5 جولائی تک ٹیکس واپس لے ورنہ ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےجمعہ صبح 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

2 روز قبل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کیخلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی نے پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دیدی

گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسویسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد پیٹرول پمپس بند کر نے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ملاقات بے نتیجہ رہی ہے جسکی وجہ سےاحتجاجا پمپس بند کریں گے۔ ڈبل ٹیکسیشن کوکسی صورت نہیں مانتے ۔ ڈیلرز کو کہہ دیا تھا کہ چار جولائی تک پیٹرول پمپس پر اسٹاک رکھیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں پیڑول بھروالیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More