پشاور ، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار روپے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ہول سیل مارکیٹ میں 2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں آٹا مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2920 روپے کا ہو گیا

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم اسٹاک ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے، واضح رہے ایک ہفتہ قبل مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 16 سو روپے تھی۔

دوسری جانب پشاور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹماٹر آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More