بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن اور سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برمنگھم میں جاری چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ پاکستان نے باآسانی حریف ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، ناقابلِ شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا
میچ کے دوران بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن گراؤنڈ میں آئے تو شاہد آفریدی نے ان سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔