گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 69 روپے 27 پیسے تک ہونے کا انکشاف

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے جولائی 2024 سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ مختلف سلیب کے حساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جس کے مطابق ٹیکسز کے ساتھ گھریلو صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37 روپے 38 پیسے ہو گا۔

ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45 روپے 15 پیسے، ماہانہ 201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ہو گا۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے ہو گا۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک کا ٹیرف 61 روپے 71 پیسے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

دستاویز کے مطابق ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے 24 پیسے اور ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69 روپے27 پیسے ہو جائے گا۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More