وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات

سچ ٹی وی  |  Oct 05, 2024

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ علی امین گنڈا پور پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں ، ان کے خلاف ریاست پر حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں، آئی جی اسلام آباد نے خود علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔

علی امین گنڈا پور پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں ، ان کے خلاف ریاست پر حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پی کے ہاؤس اسلام آباد پہنچے تھے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس روانہ ہو ئی جبکہ قیدی وین بھی خیبر پختون خوا ہاؤس بھجوا دی گئی تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More