عمران خان کی رہائی، مذاکرات اور سال کے اندر نئے انتخابات ہونگے، محمد علی درانی

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہائی بھی ملے گی، مذاکرات بھی ہونگے اور ایک سال کے اندر نئے انتخابات بھی کروانے پڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں آج پیشگوئی کر رہا ہوں کہ حکومت عمران خان کو جیل سے رہا بھی کرے گی اور ان کو مذاکرات کے لیے بھی بلائے گی۔ عمران خان ان سے مذاکرات کریں اور اگلے انتخابات کے لیے قانون سازی و سازگار ماحول بنائیں۔’

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان مذاکرات کریں اور فارم 45 فارم 47 کا مسئلہ حل کریں جو حل بھی ہو جائے گا۔ ووٹرز کا مقابلہ بندوق کے ذریعے نہیں ہوسکتا اور اس وقت عمران خان کے ساتھ 98 فیصد نوجوان ہیں جن سے ٹکر نہیں لی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کرسی عوام کی دی ہوئی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہوا ہو تو پھر وہ قبضے کی ہوتی ہے۔ شہباز شریف کرسی کو احترام دیتے ہوئے ڈائیلاگ کا آغاز کریں، فارم 45 و 47 کا مسئلہ حل کریں اور اسمبلی کے اندر بیٹھ کر الیکشن کے لیے قانون سازی کریں۔

حکومت سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان جیلوں سےباہر آئیں گے، اپوزیشن لیڈر

سابق وزیر نے کہا کہ نئے انتخابات ہو نہیں جائیں گے کروانے پڑیں گے کیوں کہ عوام، دنیا اور پاکستان کا مفاد اسی بات کا متقاضی ہے۔ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا جس طرح حکومت کے ساتھ اچھا تعلق ہے اسی طرح عمران خان کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More