پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے بانی کی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے بانی تحریک انصاف کی رہائی کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ برا وقت ختم ہو گیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کر دیا، مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا۔

دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے،مریم نواز

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر ابھی بھی مشکل وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More