رویندرا جڈیجہ نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

رویندرا جڈیجہ نے بھی ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی اور روہت شرما کے اعلانات کے بعد، جڈیجہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فارمیٹ کو الوداع کہا۔

موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

برج ٹاؤن میں سنسنی خیز ورلڈ کپ فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی جیت کے ایک دن بعد رویندرا جڈیجہ نے لکھا، ’’تشکر سے بھرے دل کے ساتھ، میں T20 انٹرنیشنل کو الوداع کہتا ہوں۔ایک ثابت قدم گھوڑے کی طرح جو فخر کے ساتھ سرپٹ دوڑ رہا ہے، میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دوسرے فارمیٹس میں بھی کرتا رہوں گا۔‘‘

اسلام آباد، فارم ہائوسز اور گھروں پر بھی ٹیکس عائد

’’ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب تھا، جو میرے ٹی 20 بین الاقوامی کیریئر کا ایک عروج تھا۔ یادوں، خوشیوں اور غیر متزلزل حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

واضح رہےرویندرا جڈیجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو پانچ اننگز میں صرف 22 گیندوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہوں نے 35 رنز بنائے اور 14 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی۔ جڈیجہ کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 7.13 کی اکانومی سے 54 وکٹیں ہیں اور 127.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 515 رنز بنائے۔جڈیجہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے دستیاب رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More