وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈجکوٹ میں 5 سینیٹری ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لاہور۔13جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈجکوٹ میں ڈسپوزل سٹیشن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے5 ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے سینیٹری ورکرز کے حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر ڈسپوزل سٹیشن اور مین ہول کی صفائی کرانے پر کارروائی ہوگی۔آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More