کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔گورنرہائوس سے جمعرات کوجاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف فارن افیئرز عرفان سومرو، ڈپٹی چیف پروٹوکول گیان چند اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر بھی موجود تھے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ انشورنس انڈسٹریز کے کاروبار کو مستحکم کرنے میں ڈاکٹر خاور جمیل کی خدمات لائق تحسین ہیں،سابق وفاقی محتسب نے بدانتظامی کی روک تھام کے لئے جدید اور مضبوط نگرانی کو یقینی بنایا۔ بعد ازاں گورنرسندھ کے ہمراہ ڈاکٹر خاور جمیل ، عرفان سومرو اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہرنے آئی ٹی مارکی کا دورہ اور راشن بیگز کا معائنہ کیا ۔ آئی ٹی کے طلباسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خاور جمیل نے کہا کہ گورنرسندھ نے آج کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی دنیا فتح کرنے کا سنہری موقع دیا۔پروفیسر سلیم مظہر نے کہا کہ اعتماد سے کام کریں آپ آئی ٹی کی دنیا میں اعلی مقام حاصل کرلیں گے۔ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا کہ اب کوئی بھی قوم آرٹیلی فیشل انٹیلی جینس کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ گورنرسندھ کے ہمراہ ڈاکٹرخاور جمیل ، عرفان سومرو ، گیان چند اور پروفیسر ڈاکٹرسلیم مظہر نے امید کی گھنٹی کا بھی دورہ کیا۔ گورنرسندھ نے انہیں امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنرہائوس کے دروازے سائلین کے لئے 24گھنٹے کھلے ہیں،امید کی گھنٹی کا سائل جیسے ہی بار کوڈ اسکین کرے گا تواس کا رابطہ مجھ سے ہو جائے گا۔