صوبائی بجٹ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں 206.8 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لاہور۔13جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال25-2024ء کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 206.8 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔جن میں زراعت کے شعبے میں کسانوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے 26.6 ارب روپے،عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 24.3 ارب روپے،مفت ادویات کی فراہمی کے لیے 55.4 ارب روپے اور سپیشل انیشی ایٹو کے لئے 100.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More