آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے مجموعی طور پر17000 ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب کے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے جاری اور نئی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر17000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جاری 3 اہم اسکیموں پر 456.589 ملین روپے،

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی اہم سکیموں میں سے یونیورسٹی آف گجرات کیمپس ضلع منڈی بہائوالدین کے لیے 121.460 ملین روپے اور کہروڑ پکا میں گورنمنٹ کالج فار گرلز کی تعمیر پر 155.924 ملین روپے جبکہ مختلف کالجز کی تعمیر کی سکیموں پر 434.903 ملین روپے،مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس کی تعمیر پر 4582.253 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

اسی طرح نئی اسکیموں میں سے اہم اسکیموں میں وزیر اعلی انیشی ایٹو کے تحت مری میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام پر 500 ملین روپے،مختلف کالجوں اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی پر 7000 ملین روپے ،دیگر ترقیاتی پروگرام کے تحت وزیر اعلی انیشی ایٹو اپگریڈیشن،سکالرشپ پروگرام کے لیے 2500 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More