آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زراعت کیلئے مجموعی طور پر83850ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زراعت کے شعبہ کیلئے مجموعی طور پر83850 ملین روپے مختص کئے ہیں جن میں سے جاری ترقیاتی سکیموں کے لیے 19250 ملین روپے جبکہ نئی سکیموں کے لیے 64600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جاری اہم ترقیاتی سکیموں میں ملتان میں ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگری کلچر کے لیے234.073 ملین روپے،فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی سکیم کے لیے 2000 ملین روپے،جھنگ ،مظفر گڑھ،اوکاڑہ،رحیم یار خان میں ایگری کلچر ایکسٹینشن کی نجکاری سکیم کے لئے 458.918 ملین روپے جبکہ نئی اہم اسکیموں میں سے شیخوپورہ میں ڈیجیٹل فارسٹ پارک کی ا سکیم پر 193 ملین روپے،وزیر اعلی پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو سکیم کے لئے 1800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More