سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت منگل یعنی آج ہوگی جو کہ لاہور ہائیکورٹ کے خلاف دائر ایک اپیل پر ہوگی-
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔