آج نئی تاریخ رقم۔۔ پاکستانی سیٹلائٹ مشن چاند  کے سفر پر روانہ! سیٹلائٹ مشن کو ملک بھر میں لائیو کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  May 03, 2024

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے میڈیا کو بتایا کہ خلائی مشن آج 3 مئی کودن 12بج کر 50منٹ پر بھیجا جائیگا۔

ڈاکٹر خرم خورشیدنے مزید اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائیگا‘ سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائیگا۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدار پر 5 دن بعد پہنچے گا اور آئیندہ 3 ماہ تک چاند کے گرد 6 چکر لگائے گا۔ اس پراجیکٹ کے زریعے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جس سے تحقیق کرنے والے پاکستانیوں کے پاس اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی حالیہ تصاویر ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More