گوگل پاکستان میں کتنے اسمارٹ اسکول بنا رہا ہے؟ اہم اعلان کردیا

ہماری ویب  |  May 02, 2024

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے اور مختلف پروجیکٹس بشمول اساتذہ کے لیے ورکشاپس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کی ٹریننگ اور 1 پبلک گوگل ریفرنس اسکول بنانے جارہا ہے۔

اس حوالے سے گوگل فار ایجوکیشن نے اپنے مقامی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ حال ہی میں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کرنے کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ یہ اسکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے۔ ان میں پریکٹس سیٹس اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے اے آئی کے ذریعے چلنے والا ڈیجیٹل ٹولز کا ایک مجموعہ بھی موجود ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More