اسمارٹ فون زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی کام کا تصور ناممکن ہے۔
کسی سے رابطہ کرنا ہو یا پھر دنیا بھر کی معلومات حاصل کرنی ہو اسمارٹ فون سے تمام کام بخوبی لیے جاتے ہیں مگر بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ یہ اسمارٹ فون آپ کی بینائی کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے آنکھوں کی حفاظت ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو چند آسان ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ آنکھوں کا بہت حد تک خیال رکھ سکتے ہیں۔
نیلی روشنی کا کم استعمال
یہ سب کو ہی معلوم ہے کہ کمپیوٹر، اسمارٹ فونز اور ٹی وی، لیپ ٹاپ سمیت دیگر ڈیوائسز کی اسکرین سے نیلی روشنی نکلتی ہے جو آنکھوں کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔
اپنے اسمارٹ فون کی روشنی کو کم کریں
اسمارٹ فون کی روشنی یعنی برائیٹنس کو کم کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ بھی آنکھوں کی بینائی کیلئے خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
20۔20۔20 کے اصول کو اپنائیں
پہلا سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ 20۔20۔20 کا اصول کیا ہے؟ اس اصول کا مطلب ہر 20 منٹ میں 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھنا۔
بہت دیر تک موبائل فون کا استعمال آنکھوں میں خشکی اور تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے جس کیلئے اس اصول کو اپنا کر آنکھوں کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔
رات کے وقت فون کو نائٹ موڈ پر منتقل کردیں
تقریباً تمام اسمارٹ فونز میں ہی نائٹ موڈ کا آپشن ہوتا ہے اس لیے رات کے وقت اپنے فون کو نائٹ موڈ پر منتقل کردیں اور ایسا کرنے سے بھی آپ کی آنکھیں محفوظ رہیں گی۔