صبح سویرے اٹھنے کے بے شمار فوائد ہیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں۔ اس حوالے سے کئی سائنسی تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ صبح جلدی بیدار ہونے سے انسان مکمل طور پر توانا اور بہتر محسوس کرتا ہے۔
چلیں یہ بات تو طے ہے کہ صبح کا وقت انسان کے ذہنی و جسمانی مسائل کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے وہیں چند ایسے اہم نکات ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ مالدار اور خوشحال بھی بنا سکتے ہیں۔
1- مثبت سوچ
اپنے دن کی شروعات مثبت سوچ کے ساتھ کریں اور یہ سوچیں کہ آپ میں کچھ کر دکھانے کی صلاحتیں موجود ہیں جن سے آپ زندگی کے اہم اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
2- مالی اہداف کیلئے تصور کریں
دوسرا کام آپ نے خود کو دیکھتے ہوئے یعنی کرنا ہے کہ آپ کس طرح اپنے مالی اہداف (Financial Goals) کو حاصل کرسکتے ہیں. ایسا کرنے سے آپ کا ذہن کامیابی کی طرف مائل ہوگا۔
3- اہم مقاصد طے کریں
کامیابی کے بارے میں صرف سوچنا ہی نہیں بلکہ آپ نے عمل درآمد کے لیے قدم آگے بھی بڑھانا ہے۔صبح آپ نے 2 سے 3 ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوں گے جن پر ایک ایک کر کے عمل کرنا ہے جو آپ کو آپ کے مالیاتی ہتھیاروں کے قریب لے جائے گا۔
4- ورزش
صبح سویرے ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ جب آپ جسمانی طور پر مضبوط رہیں گے تو ہی آپ ایک مثبت سوچ کے ساتھ اپنے کام میں کامیاب ہوپائیں گے۔
5- مراقبہ
مراقبہ تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ’فری پریس جرنل‘ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ رپورٹ کے مطابق مثبت سرگرمیاں اور مراقبہ ایک صاف ذہن اور زیادہ نتیجہ خیز ہونے کے رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔ یہ عمل یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
6- دن بھر کی منصوبہ بندی
طلبا یا پھر عام لوگوں کے لیے ایک اچھی عادت اپنے دن کے امور کی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔ ان تمام کاموں کی ایک فہرست بنائیں جنہیں آپ صبح میں پورا کرنا چاہتے ہیں چاہے وہ ذاتی ہوں یا تعلیمی۔ ان چیزوں کو ترجیح دیں جنہیں آپ پورا کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ان عادات سے آپ کے دن کو نتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی۔
7- پوڈ کاسٹ سنیں
صبح سویرے آن لائن پوڈ کاسٹ کو سنیں تاکہ مالی طور پر مضبوط ہونے سے متعلق نئے آئیڈیاز حاصل ہوسکیں۔