وفاقی وزیر توانائی کی زیر صدارت روہد کوہی اور مرنج ڈیم منصوبے کااجلاس

اے پی پی  |  Apr 03, 2024

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی ( پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان کی زیر صدارت روہد کوہی اور مرنج ڈیم کے منصوبے سے متعلق تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔

بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ایم این اے سردار عبدالقادر کھوسہ ، ایم این اے سردار شمشیر خان مزاری، سردار عمار اویس خان لغاری، سردار احمد خان لغاری ایم پی اے اور سردار علی منصور خان لغاری کے علاوہ نیسپاک اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں روہد کوہی برساتی نالوں پر متعدد چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے جاری فزیبلٹی سٹٹدی کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی۔

وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فزیبلٹی سٹڈی کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔ اویس لغاری نے ان تمام منصوبوں کیلئے فنڈنگ کا انتظام کر کے جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر کی کوششوں سے راجن پور میں مرنج ڈیم کا منصوبہ منظوری کیلئے وزارت آبی وسائل بھجوا دیا گیا جس سے علاقہ میں زرعی اور معاشی انقلاب آئے گا اور غربت میں نمایاں کمی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More