آسٹریلیا ، وکٹوریہ میں شدید طوفان کے باعث 5 لاکھ 29 ہزار شہریوں کو بجلی کی ترسیل منقطع

اے پی پی  |  Feb 15, 2024

کینبرا۔15فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں شدید طوفان کے باعث 5 لاکھ 29 ہزار شہریوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق ریاست وکٹوریہ میں تیز بارش اور آندھی نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔طوفان کے دوران کئی ٹرانسمیشن ٹاور گرنے اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے ریاست میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم رہ گئے۔

وکٹوریہ کی ریاستی وزیر توانائی للی ڈی ایمبروسیو نے ، سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ طوفان نے نقل و حمل کو بھی منفی طور پر متاثر کیا، میلبورن میں کچھ ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More