ایران میں گیس پائپ لائن دھماکوں سے اڑا دی گئی، تین صوبوں میں گیس کی فراہمی متاثر

اے پی پی  |  Feb 15, 2024

تہران ۔15فروری (اے پی پی):ایران میں گیس پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑانے کے نتیجہ میں تین صوبوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ دھماکے مختلف شہروں میں دو مقامات پر بدھ کی رات ایک بجے ہوئے ہیں۔ ایران کی قومی گیس کمپنی کےمنیجر سعید عاقلی کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 3صوبوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ان صوبوں میں شمالی خراسان، اور زنجان کے کئی شہر بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی دہشت گرد گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More