امریکی وزیر دفاع ہسپتال سے ڈسچارج، گھر سے کام کا آغاز کر دیا

اے پی پی  |  Feb 15, 2024

واشنگٹن ۔14فروری (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد انہوں نے گھر سے کام کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے ۔

شنہوا کے مطابق پینٹاگان نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن مثانے میں تکلیف کے باعث 2 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے جنہیں شمالی واشنگٹن ڈی سی کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

پینٹاگان نے وضاحت کی کہ لائیڈ آسٹن نے ہسپتال سے گھر منتقل ہوتے ہی گھر سے کام کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے اور وہ رواں ہفتے کے آخر میں دفتر جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More