رفح سے جبری انخلاء میں تعاون نہیں کریں گے، اقوام متحدہ

اے پی پی  |  Feb 15, 2024

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں رفح کے علاقے کو خالی کرنے کے منصوبے کے بارے میں انفرادی یا مشترکہ طور پر دفتر سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفتر رفح سے فلسطینیوں کی جبری انخلاء کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔رائٹرز کے مطابق دفتر کے ترجمان جینز لایرکے نے رفح کے منصوبوں کے بارے صحافیوں کو بتایاکہ اسرائیلی حکام نے اس بارے کبھی بھی ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جبری یا غیر ارادی طور پر انخلاء میں تعاون نہیں کرے گا اور نہ ہی اس وقت شہریوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More