آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو ایک نئی طاقت بخشی ہے۔
میٹا کی جانب سے دو نئے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان ٹولز کی مدد سے صارفین لکھ کر تصاویر اور ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔ یہ ٹول ٹیکنالوجی پڑھنے والے طالب علموں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
ایمو ویڈیو اور ایمو ایڈٹ نامی ان ٹولز کا اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے کیا گیا۔
یہ دونوں ٹولز فیس بک اور انسٹاگرام میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
بعد ازاں کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایمو ویڈیو کے ذریعے ٹیکسٹ کے ذریعے ویڈیو تیار کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
کمپنی نے اس ٹول و استعمال کرنے کے 2 طریقے بتائے۔ایک طریقے سے ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے تصاویر تیار ہوں گی اور پھر ان تصاویر اور ٹیکسٹ سے ویڈیو تیار کی جا سکے گی۔
دوسرا ٹول ایمو ایڈٹ تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہوگا، جس کے ذریعے بیک گراؤنڈ، کلر اور دیگر چیزوں کو ہٹانا یا شامل کرنا ممکن ہوگا۔