تھریڈز میں حیران کن فیچر کی آزمائش

سچ ٹی وی  |  Jul 17, 2025

ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں متعارف کرائی جانے والی میٹا کی ایپ تھریڈز میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تھریڈز میں انسٹا گرام کی بجائے فیس بک اکاؤنٹ سے سائن اپ ہونے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ نیا فیچر ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں مگر میٹا سپورٹ پیج میں اس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اس سے ان افراد کے لیے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانا آسان ہو جائے گا جو انسٹا گرام استعمال نہیں کرتے۔

میٹا سپورٹ پیج کے مطابق فیس بک اکاؤنٹ سے تھریڈز پر سائن اپ ہونے سے دونوں پلیٹ فارمز کے فیچرز کو ان لاک کرنے میں مدد ملے گی، جیسے ایک ہی لاگ ان انفارمیشن کو دونوں ایپس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

سپورٹ پیج میں بتایا گیا کہ اگر آپ فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے تھریڈز پروفائل بناتے ہیں تو ہم تھریڈز اور فیس بک اکاؤنٹس کو اکٹھا کر دیں گے۔

واضح رہے کہ ابھی تھریڈز اکاؤنٹس انسٹا گرام سے منسلک ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے شروع میں اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

اب میٹا کی جانب سے تھریڈز کو بتدریج خودمختار ایپ کی شکل دی جا رہی ہے۔

تھریڈز میں اس مقصد کے لیے جون 2025 میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More