بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی اب نہیں ملے گی کیونکہ ۔۔ حکومت مفت بجلی لینے والوں کو بدلے میں کتنا پیسہ دیگی؟

ہماری ویب  |  Nov 16, 2023

وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت یونٹس ختم کرکے رقوم دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انڈسٹریل سیکٹر کو موسم سر ما کے چار ماہ کیلئے بجلی کا رعایتی ٹیرف دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کی زیر صدارت و فاقی کابینہ نے اجلاس میں بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم کرکے رقم دینے کی اسکیم کی منظوری دیدی۔اسکیم کی منظو ری کابینہ کی توانائی کمیٹی نے دی تھی جس کی توثیق وفاقی کا بینہ نے کی ہے ،اسکیم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائے رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گریڈ 17کے افسر کو 450ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 روپے،گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996روپے، گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کی بجائے37 ہزار 594 روپےدیئے جائینگے۔

گریڈ20کے افسرکو 1100یونٹس کی بجائے 46 ہزار992 روپے اور ڈسکوز کے گریڈ21 کے افسر کو 1300مفت یونٹس کی بجائے ماہانہ 55 ہزار536 روپے ملیں گے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسر کو ماہانہ 650 یونٹس کی بجائے 24ہزار 570 روپے اور گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ 700 یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460 روپے ملیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More