میں ایشوریا سے شادی کر لوں اور ۔۔ عبدالرزاق نے ایشوریا رائے سے متعلق ایسی کیا بات کہہ ڈالی کہ لوگ ان پر غصہ ہوگئے؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 14, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے حوالے سے متنازعہ بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

2009 کی ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اراکین کے ساتھ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ اسوقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔

عبدالرزاق کے متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر پر سخت تنقید کرتے ہوئے شرمناک بیان قرار دیدیا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عبدالرزاق کی سوچ کو پنڈو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی خواتین پر رحم آتا ہے جو ایسے معاشرے میں رہتی ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کرکٹرز کے کم تعلیم یافتہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم و شعور کی کمی کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے وہ کب کس کے بارے میں کیا بات کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More